(سٹی 42) سابق سی سی پی او عمر شیخ کی جانب سے افسران کو بلیک لسٹ کیٹیگری میں ڈالنے کا اقدام کالعدم قرار دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق سی سی سی پی او لاہور پولیس عمر شیخ نے لاہور پولیس میں پچاس افسران کو بلیک لسٹ کیٹیگری میں شامل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے، پولیس آرڈر دو ہزار دو میں کسی افسر کو بلیک لسٹ کیٹیگری میں ڈالنے کا قانون ہی موجود نہیں، بلیک لسٹ کیٹیگری میں ایسے افسران کو بھی شامل کیا گیا تھا جن کا ریکارڈ انتہائی اچھا تھا۔
عمر شیخ نے ان افسران کو سابق حکومت سے روابط کا الزام لگا کر عہدوں سے ہٹایا تھا۔ زرائع کے مطابق بلیک لسٹ کرنے کے احکامات کالعدم قرار دے کر ان افسران کی دوبارہ پوسٹنگز دی جائیں گی۔