با کمال لوگوں کی لاجواب سروس نے کمال کردیا

با کمال لوگوں کی لاجواب سروس نے کمال کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پی آئی اے کی مانچسٹر سے اسلام آباد کیلئے آنے والی پرواز میں صرف ایک مسافر موجود تھا۔عملہ بھی آرام کرتا رہا۔

 تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن کی فلائٹ نمبر 9702 میں 371 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی لیکن اس پرواز  میں ایک مسافر کی سیٹ بک تھی جس کے باعث 370 نشستیں خالی تھیں۔پنجاب کے ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے واحد مسافر کے لئے یہ طیارہ چارٹرڈ فلائٹ جیسا بن گیا۔

یاد رہے سعودی ایوی ایشن کی جانب سے مسافروں کے لئے ہدایات جاری کردی گئیں، ہدایات کے مطابق ساؤتھ افریقہ اور برطانیہ سے آنےوالےمسافرسفرسےقبل کوروناٹیسٹ لازمی کروائیں، ان ممالک سےآنےوالےمسافر14 دن گھروں میں قرنطینہ بھی لازمی کریں، دیگر ممالک جہاں کوروناکی نئی قسم موجودنہیں وہاں سےآنیوالے مسافر 7 دن گھروں میں قرنطینہ کریں گے، جبکہ وہ ممالک جہاں پر کورونا وائرس کیسز میں کمی آئی ہے ،وہاں کے مسافر کم از کم تین دن گھر میں قرنطینہ رہیں گے۔گاکا کا نیا سفری ہدایت نامہ آج سےنافذالعمل ہو گا۔
 
دوسری جانب سعودی ایوی ایشن گاکا کی جانب سے پابندی ختم ہونے پر پی آئی اےکاسعودی عرب کا آپریشن فعال ہو گیا، آج سے تمام پی آئی اے پروازوں پر شیڈول کےمطابق مسافر سعودی عرب جا سکیں گے، اس سے قبل صرف مسافر صرف سعودیہ عرب سے پاکستان آ سکتے تھے، ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازوں پر نئی بکنگ اور پرانی بکنگ فعال کروانے کے لئے مسافر کال سینٹر یا دفاتر سے فوری رابطہ کریں، تمام مسافروں کے لئے کورونا پی سی آر ٹیسٹ سفر سے قبل لازمی کروائیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer