ملک محمد اشرف : لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک 20 روزہ نجی دورے پر امریکہ روانہ ہو گئیں ، جسٹس عائشہ اے ملک 22 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گی۔
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک اپنے بیٹے کے ہمراہ 20 روزہ نجی دورے پر امریکہ روانہ ہوگئیں۔ ذرائع کےمطابق جسٹس عائشہ اےملک اپنےبیٹےکےداخلےکیلئےامریکہ گئی ہیں اور نجی دورہ مکمل کرکے 22 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گی۔ جسٹس عائشہ اے ملک پچیس جنوری دوہزار اکیس سے پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت شروع کریں گی۔ جسٹس عائشہ اے ملک موسم سرما کےچھٹیوں کے پہلے ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کرتی رہیں اور دوسرے ہفتے کے آغازسے قبل ہی انہوں نے ایکس پاکستان رخصت منظور کروالی تھی ۔