دانش سکولوں میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

دانش سکولوں میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) دانش سکولوں میں چھٹی جماعت کے داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد، 1660 نشستوں کیلئے گیارہ ہزار 702 طلباء نے انٹری ٹیسٹ میں شرکت کی۔

پنجاب میں قائم سولہ دانش سکولوں میں چھٹی جماعت میں داخلے کے لیے مجموعی طور پر 11 ہزار 7 سو 2 طلبہ و طالبات نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا جبکہ چھٹی جماعت کے لیے نشستیں 1660 ہیں جن میں سے دس فیصد کوٹہ سیلف فنانس کا ہے۔

 خیبر پختونخواہ بشمول فاٹا، بلوچستان، سندھ، آزاد جموں و کشمیر اور چولستان کی مخصوص نشستوں کے لیے داخلہ ٹیسٹ 12 جنوری اور گلگت بلتستان کے لیے ٹیسٹ16 فروری کو ہوگا۔

واضح رہے کہ سال 2020 چھٹی جماعت کے لیے دانش سکول کے ہر کیمپس میں 110 طالب علموں کو داخلہ دیا جائے گا۔ پنجاب دانش سکول اینڈ سنٹر آف ایکسیلینس اتھارٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر احمر ملک نے کہا کہ پنجاب دانش سکولز میں داخلہ کے لیے اتنی بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات کی جانب سے داخلوں کے لیے رجوع کرنا دانش سکول پر اعتماد کا اظہار ہے اور تمام داخلے میرٹ پر کیے جائیں گے۔