ایل ڈی اے کو فنڈز کی قلت کا سامنا

ایل ڈی اے کو فنڈز کی قلت کا سامنا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( در نایاب ) خزانہ بھرنے کے لئے ایل ڈی اے نے سکیموں میں موجود 44 قیمتی پلاٹ نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام سکیموں میں 27 کمرشل، 13 رہائشی اور  4 تعلیمی مقاصد کی قیمتی سائٹس 20 جنوری کو نیلام کی جائیں گی۔ فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر کے پانچ قیمتی کمرشل پلاٹس نیلامی میں رکھے جائیں گے۔ جوہر ٹاؤن، ایل ڈی اے ایونیو ون، جوبلی ٹاؤن اور قائد اعظم ٹاؤن کے کمرشل پلاٹ نیلام کئے جائیں گے۔

جوبلی ٹاؤن، جوہر ٹاؤن اور سبزہ زار کے رہائشی پلاٹ بھی نیلامی میں رکھے جائیں گے جبکہ جوبلی ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، علامہ اقبال ٹاؤن اور آئی ای پی ٹاؤن کی ایجوکیشنل سائٹس کی نیلامی کی جائے گی۔

ایل ڈی اے کو ترقیاتی منصوبوں کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے فنڈنگ کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کے باعث ایل ڈی اے نے اون سورس فنڈنگ جمع کرنے کے لئے قیمتی پلاٹوں کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے۔