ویوو کا 2020ء کا پہلا سمارٹ فون متعارف

ویوو کا 2020ء کا پہلا سمارٹ فون متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی رضا) ویوو نے 2020ء کا پہلا سمارٹ فون ایس ون پرو متعارف کرا دیا، ایس ون پرو سمارٹ فون 48 میگا پکسل کواڈ کیمرہ،32 میگا پکسل اے آئی سیلفی کیمرے  سمیت متعدد شاندار خصوصیات کا حامل ہے۔

نئے فون کی تعارفی تقریب لاہور میں منعقد کی گئی جس میں ویوو آفیشل سمیت موبائل انڈسٹری سے وابستہ افراد نے شرکت کی، ایس ون پرو سمارٹ فون ان سکرین فنگر سکینرر، چھ ا عشاریہ اڑتیس انچ سکرین، 128 جی بی ریم اور آٹھ جی بی ریم سمیت متعدد خصوصیات کا حامل ہے۔

ویووآفیشلز کا کہنا ہے ہمارا یہ موبائل صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے امید ہے صارفین کو ضرور پسند آئے گا، ویوو کے نئے سمارٹ فون ایس ون پرو کی قیمت تینتالیس ہزار نو سو ننانوے روپے مقرر کی گئی ہے، یہ موبائل11 جنوری سے صارفین کیلئے دستیاب ہوگا جبکہ پری آرڈر آج چار جنوری سے شروع ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer