ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کے محافظ ہی چور نکلے

عوام کے محافظ ہی چور نکلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: عوام کے محافظ خود چوری کے واقعات میں ملوث نکلے، سڑیٹ کرائم کے خاتمہ کیلئے بنائی جانیوالی ڈولفن فورس کے اہلکار موٹر سائیکل چوری میں ملوث ہونے پر برخاست کر دیئے گئے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال دوہزار 18 سے 19 کے دوران سات اہلکار براہ راست موٹر سائیکل چوری اور چوری شدہ موٹر سائیکلوں کی خریداری میں ملوث نکلے ہیں جس کو الزام ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کر دیا گیا ہے۔

 نوکری سے برخاست ہونیوالوں میں بلال۔ بلال علی، جاوید، عمر، زوہیب الرحمان، سجاول اور مطلوب شامل ہیں۔ عوامی حلقوں کی جانب سے ڈولفن اہلکاروں کے چوری میں ملوث ہونے پر شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

 شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر خود پولیس اہلکار ایسی حرکات میں ملوث پائے جائے گئے تو بھر عوام کا کون پرسان حال ہو گا؟

      

Shazia Bashir

Content Writer