عابد چوہدری: کوٹ لکھپت کے علاقہ میں 30 سالہ نوجوان ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔
پولیس نے ایدھی فائونڈیشن کی مدد سے لاش مردہ خانہ جمع کروا دی۔ پولیس کے مطابق اچھرہ کا رہائشی 30 سالہ علی حمزہ اچھرہ کا رہائشی تھا وہ کسی کام کے سلسلہ میں کوٹ لکھپت کچا جیل روڈ پر آیا تھا۔
ریلوے لائن پار کرتے ہوئے وہ چلتی ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہلاک ہو گیا۔ عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرکے اسکے لواحقین کو اطلاع کردی گئی ہے۔
خودکشی سمیت دیگر پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔