عابد چوہدری: صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا میں ڈاکوؤں نے ممتاز کے گھر سے6لاکھ، موبائل فون اور زیورات،گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے منصور کے گھر سے6لاکھ، زیورات اور دیگر سامان،اسلام پورہ میں ڈاکوؤں نے طیب کے گھر سے5لاکھ، زیورات اور دیگر سامان، ڈیفنس میں ڈاکؤوں نے صفدر کے گھر سے4لاکھ، زیورات اور دیگر سامان۔
جوہر ٹاؤن میں ڈاکؤوں نے اختر کے گھر سے اڑھائی لاکھ، زیورات اور دیگر سامان، گرین ٹأون میں ڈاکوؤں نے بابر کے گھر سے دو لاکھ زیورات اور دیگر سامان، چوہنگ میں ڈاکوؤں نے ذیشان کی فیملی سے دو لاکھ، زیورات اور دیگر سامان، مصطفی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے نوید کی فیملی سے ایک لاکھ، زیورات اور دیگر سامان، مغل پورہ میں ڈاکوئوں نے رحمان کی فیملی سے ایک لاکھ زیورات اور دیگر سامان۔
گڑھی شاہو میں ڈاکوؤں نے جاوید کی فیملی سے ایک لاکھ، موبائل ون اور دیگر سامان، سبزہ زار میں ڈاکوؤں نے نزاکت سے80ہزار، موبائل فون اور دیگر سامان، نشتر کالونی میں ارسلان، شالیمار میں جنید، ماڈل ٹائون میں ابرار، فیصل ٹاؤن میں قیصر، شاہدرہ میں ساجد، ملت پارک میں ڈاکوؤں نے قمر سے ہزاروں روپے، موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا۔
ڈیفنس اور بادامی باغ سے گاڑیاں جبکہ برکی، سندر، ٹاؤن شپ، نواں کوٹ اور لٹن روڈ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔