’’آرمی ایکٹ کے بارے میں قانون سازی کیلئےنواز شریف کا پیغام جمہوری پیغام ہے‘‘

’’آرمی ایکٹ کے بارے میں قانون سازی کیلئےنواز شریف کا پیغام جمہوری پیغام ہے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق، یاور چودھری: سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ آرمی ایکٹ کے بارے میں قانون سازی کیلئےنواز شریف کا پیغام جمہوری پیغام ہے، اپوزیشن کواس معاملے پر متفقہ لائحہ عمل اختیارکرنا چاہیے۔

جوڈیشل کمپلیکس میں منشیات کیس کی سماعت کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آرمی ایکٹ پر قانون سازی کے معاملے پرنواز شریف کا پیغام سیاسی جماعتوں اور پارلیمنٹ کی عزت ہے، پارلیمنٹ کے وقار کو سامنے رکھتے ہوئے پارلیمانی طریقہ کی پیروی کی جائے۔

رانا ثنا اللہ نے حیرت کا اظہار کیا کہ ان کی پیشی پرسڑکوں کو بند کیا گیا، انکا کہنا تھا کہ یہ خوف و ہراس پھیلانے کی کیا ضرورت ہے، سابق صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ جب تک وہ ویڈیو فراہم نہیں کی جاتی جس کے بارے وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے دعوی کیاتھا عدالتی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی۔

ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے مطالبہ کیا کہ ایرانی کمانڈر کی ہلاکت پر وزیر خارجہ کو اسمبلی میں موقف پیش کرنا چاہیے۔
      

Shazia Bashir

Content Writer