چھوٹے بچوں کو 15 چھٹیاں مزید دی جائیں، ٹیچرز یونین

چھوٹے بچوں کو 15 چھٹیاں مزید دی جائیں، ٹیچرز یونین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پنجاب ٹیچرز یونین نے شدید سردی کے باعث سرکاری و نجی سکولوں میں نرسری تا سوئم کلاس میں 15 مزید چھٹیوں کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین نے نرسری تا سوئم 15 مزید چھٹیوں کا مطالبہ کردیا، جبکہ بڑی کلاسسز کے اوقات کار صبح ساڑھے آٹھ کی بجائے ساڑھے نو بجے کرنے کی درخواست کی ہے۔

پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم سکولوں کے اوقات کار پر 15 فروری تک نظر ثانی کریں، انہوں نے مزید کہا کہ 15 فروری تک سکولوں کی حاضری میں 70 فیصد تک مقرر کی جائے۔

 رانا لیاقت علی کا کہنا تھا کہ بڑی کلاسسز کو مزید چھٹیاں دینے سے طلباء کا تعلیمی نقصان ہوگا، چھوٹی کلاسسز نے بورڈ کا امتحان نہیں دینا ہوتا اس لیے انہیں مزید چھٹیاں دی جاسکتی ہیں۔