پنجاب کےسکولوں کو روشن کرنے کا منصوبہ اندھیروں میں ڈوب گیا

پنجاب کےسکولوں کو روشن کرنے کا منصوبہ اندھیروں میں ڈوب گیا
کیپشن: City42- Schools, Ujala Program
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہور سمیت پنجاب بھر کے 15000 سکولوں میں سولر پینلزلگانے کا منصوبہ ٹھپ ہوگیا۔ فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث کسی ایک سکول میں سولر پینل نہ لگ سکا۔

 ذرائع کے مطابق 4 ارب روپے کی لاگت سے پنجاب بھر کے  15000سکولوں میں سولر پینلز لگانے کے منصوبے پر فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث کام نہ ہو سکا، پہلے مرحلہ میں لاہور کے 100 سکولوں میں سولر پینلز لگائے جانے تھے، سولر پینل نہ لگنے سے سکول سربراہ اپنی جیب سے بجلی کے بل ادا کرنے پر مجبور ہیں۔

رواں مالی سال میں سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی صرف ایک قسط جاری کی گئی ہے، سکولوں کو فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث ہزاروں سکول سربراہان لاکھوں روپے قرض لے کر بل جمع کرا رہے ہیں۔ پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ اسپیشلسٹ کے صدر رانا عطاء محمد کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہورہا ہے۔ حکومت جتنی جلدی ہوسکے سولر پینل لگائے۔

 دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ فنڈز فراہم ہوتے ہی سکولوں میں سولر پینلز لگائے جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer