ذیشان حیدر: دربار میرموج دریا کا تین روزہ عرس، پہلے روز بابا موج دریا کے مزار کو غسل دیا گیا۔ پہلے روز زائرین کی بڑی نے دربار کا رخ کیا۔
تفصیلات کے مطابق دربار میرموج دریا کا تین روزہ عرس کا آغاز ہوچکاہے۔ چیئرمین محمد اسد ضیاء الدین،میاں عارف،ملک حاجی لشکری اورحاجی زاہد نے بابا موج دریا کے مزار کو غسل دیاگیا۔ بابا موج دریا کا لاہور کے اولیا کرام میں شمار ہوتا ہیں۔ اسلام کے لیے انکی خدمات کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ حضرت بابا موج دریا کا 455 واں عرس شروع ہو گیا ہے۔
عرس کے آخری دو نوں میں محفل سماء کا انعقاد کیا جائے گا۔ 5جنوری کو پاکستان کے مشہور قوال عارف فیروزاور فیض علی فیض محفل سماں میں قوالی پیش کریں گے۔ 6جنوری کو راحت زماں قوالی کیلئے آئیں گے۔ پہلے روز زائرین کی بڑی نے دربار کا رخ کیا۔