(جنید ریاض): مانیٹرنگ ٹیموں کی جانب سے طلباء اور اساتذہ کی غلط معلومات بھجوانے پر محکمہ تعلیم کا نوٹس، مانیٹرنگ ٹیموں کو دوبارہ سے سکولوں کا ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کے احکامات جاری، غلط ڈیٹا بھیجا تو سی ای اوز کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی مانیٹرننگ ٹیموں کی دو نمبریاں پکڑی گئیں۔ مانیٹرنگ ٹیموں نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو بچوں اور اساتذہ کی غلط معلومات فراہم کیں۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے معاملے کا نوٹس لے لیا، تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو دوبارہ سے سکولوں کا ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔مراسلے میں خصوصی طور پر کہا گیا ہے کہ دوبارہ غلط ڈیٹا بھیجا گیا تو سی ای او اتھارٹیز اتھارٹی کے خلاف ایکشن ہوگا۔
مزید دیکھئے: