زاھد چوھدری:ادویہ سازی میں گڈ مینوفیکچرنگ پریکٹسز۔ فارما انڈسٹری کی انسپکشن کا شیڈول وضع کر لیا گیا صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر سے پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق انسپکشن میں تعاون کی یقین دہانی ، خواجہ عمران نذیر نے پی پی ایم اے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی۔
صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر سے پی پی ایم اے کے وفد نے ملاقات کی وفد میں خواجہ شاہ زیب اکرم ، حامد رضا، یاسر لیاقت ، عامر رشید اور حسیب ظفر شریک ہوئے جبکہ اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری ڈرگ محمد سہیل ، چیف ڈرگ کنٹرولر ڈاکٹر منور حیات ، ڈائریکٹر فارمیسی اظہر جمال سلیمی ، ڈپٹی سیکریٹری عامر شہزاد بھی موجود تھے۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ غیر ملکی فرم ای اینڈ وائے کو گڈ مینوفیکچرنگ پریکٹسز کی انسپکشن کا ٹھیکہ دیا گیا ہے۔ جو جنوری سے فارما انڈسٹری کی انسپکشن کا آغاز کرے گا ۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں دو ادویہ ساز فیکٹریوں کی انسپکشن ہوگی جس کے بعد باقی ماندہ دو سو سے زائد فارماسوٹیکل کمپنیوں کے مینوفیکچرنگ ہونٹس کی انسپکشن ہوگی۔
خواجہ عمران نذیر نے محکمہ پرائمری ہیلتھ کے حکام کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے پی پی ایم اے کے جو بھی تحفظات ہیں ان کو فوری دور کیا جائے۔