شاہ رخ ندیم: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پہلی دفعہ پاکستان میں شفاف الیکشن ہونگے۔ مارچ سے پہلے ہی حکومت کا صفایا ہو جائیگا۔ عمران خان انتخابات میں مذہبی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا ہےکہ پاکستان اور نواز شریف ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ نواز شریف ملک کی سالمیت کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ 7جنوری کو سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں تمام جماعتوں کو قومی و صوبائی اسمبلی سے مستعفی ہونے کی تجویز دوں گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیدکا کہناتھاکہ نواز شریف نے عمران خان کو لاڈلا کہہ کر واقعی لاڈلا بنا دیا۔ انہوں نے عمران خان کو انتخابات میں مذہبی جماعتوں کو بھی ساتھ ملانے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری نے توقعات سے زیادہ حکومت کی مخالفت میں ساتھ دیا۔