ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں کے انتظامی امورکی بہتری کیلئے احسن اقدام، ہیلپ لائن نمبر جاری

سکولوں کے انتظامی امورکی بہتری کیلئے احسن اقدام، ہیلپ لائن نمبر جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: سکولوں کے انتظامی امور کی بہتری اور شکایات کے فوری حل کے لیے محکمہ سکول ایجوکشن کا احسن اقدام، سکولوں سے متعلق شکایات درج کرانے کے لیے ہیلپ لائن نمبر جاری، 8جنوری کو باقاعدہ افتتاح کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں کے انتظامی امور کی بہتری اور شکایات کے فوری حل کے لیے محکمہ سکول ایجوکشن نے بڑا قدم اٹھا لیا۔ شکایات، تجاویز اور ان کے فوری حل کے لیے محکمہ سکول ایجوکیشن نے ہاٹ لائن نمبر جاری کر دیا ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے باہر وال پینٹنگ کی صورت میں ہاٹ لائن نمبر لکھوانے کے احکامات تمام سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو جاری کر دیے گئے۔ مراسلے کے تحت منصوبے کا باقاعدہ افتتاح8جنوری سے کیا جائیگا،والدین سکول سے متعلق کسی بھی قسم شکایات ہیلپ لائن نمبر 042111112020پر درج کرا سکتے ہیں۔ جن کو محکمہ سکول ایجوکشن فوری حل کرائے گا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے سکولوں کے باہر نمایاں جگہ پر ہاٹ لائن نمبر پینٹ سے دیواروں پر لکںھے جائیں گے۔ منصوبے کو محکمہ سکول ایجوکشن اور پی آئی ٹی بی کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے۔ شکایات سننے کے لیے پی آئی ٹی بی میں کال سنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ جن میں اے ای اوز ، سی ای اوز ، ڈی ای اوز سمیت دیگر متعلقہ افسران شکایات حل کرانے کے پابند ہونگے۔

منصوبے کی مکمل مانیٹرنگ کے لیے محکمہ سکول ہر ماہ میں حل شدہ شکایات کی جامع رپوٹ متعلقہ افسران سے طلب کر کے جواب طلبی کرےگا۔ شکایات تین سے پانچ روز میں حل کرا کر متعلقہ افسران سے کنفرمیشن لینے کے بھی پابند ہونگے۔