چیف جسٹس آف پاکستان نےجوڈیشل کمیشن کا اجلاس18جنوری کو طلب کرلیا

چیف جسٹس آف پاکستان نےجوڈیشل کمیشن کا اجلاس18جنوری کو طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: سئنیرجج جسٹس محمد یاورعلی کو نیا چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جنوری کو کافیصلہ، منصورعلی شاہ کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی جائے گی ، چیف جسٹس پاکستان نے18 جنوری کو جوڈیشل کمیشن کااجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس18 جنوری کو سہ پہر3 بجے سپریم کورٹ اسلام آباد میں طلب کیاگیا ہے۔ اجلاس میں لاہورہائیکورٹ کے موجودہ چیف جسٹس سید منصورعلی شاہ کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سینئرترین جج جسٹس محمد یاورعلی فروری میں لاہورہائیکورٹ کے نئےچیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ جس کے بعد جسٹس محمد انوارالحق ہائیکورٹ کے سنئیر ترین جج ہوں گے۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ سمیت دیگر اراکین شریک ہونگے۔ اجلاس کے ایجنڈے کے بارے میں اراکین کو مطلع کردیاگیا ہے۔