پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نئی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نئی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عامر رضا: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹیم   کی ناکامیوں کے پیش نظر کوچنگ سٹاف میں بھی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا.قومی ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے لئے ایازمحمود،حسن سردار اورصلاح الدین صدیقی کے نام زیر غور ہیں.

ذرائع کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی ہیڈ کوچ فرحت خان کے مستعفی ہونےکے بعد پی ایچ ایف نے کوچنگ سٹاف میں شامل اسسٹنٹ کوچز شفقت ملک  اور محمد سرور کو ان کے عہدوں سے ہٹادیا ہے اور اب غور کیا جارہا ہے کہ  قومی ٹیم کی کوچنگ سابق سینئر اولمپئینز کو سونپی جائے اس کے لیے  مختلف ناموں پر  غور شروع کردیا  گیا ہے۔

 قومی ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے لئے ایازمحمود،حسن سردار اورصلاح الدین صدیقی کے نام زیر غور ہیں ،پی ایچ ایف کے صدر اور سیکرٹری تینوں سینئر اولمپئینز سے ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

نئے کوچ کو ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ تک ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔  نئے کوچز کی تبدیلی کے حوالے سے پی ایچ ایف کے اسلام آباد میں ہونے والے  اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔