خیبر پختونخواہ؛ بغیر اجازت جلسہ کرنے پر پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں تصادم، 2 افراد زخمی

خیبر پختونخواہ؛ بغیر اجازت جلسہ کرنے پر پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں تصادم، 2 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خیبر پختونخواہ کے ضلع کرک میں بغیر اجازت جلسہ کرنے پر پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں تصادم ہوا۔ 

پی ٹی آئی کی جانب سے بغیر اجازت جلسہ کرنے پر پولیس نے کارروائی کی، جس کے بعد کارکنوں اور پولیس میں ہاتھاپائی ہوگئی، تصادم میں مشتعل کارکنوں نے پولیس کی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے اور پھر پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ،شیلنگ کی گئی، جس کی وجہ سے دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی ایس پی تخت نصرتی کا کہنا ہے کہ جلسے کے منتظمین نے جلسے کی اجازت نہیں لی تھی، پی ٹی آئی ورکرز کی طرف سے پتھراؤ کے باعث پولیس کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔