شخ رشید احمد کے بھتیجے کی لال حویلی کے باہر جلسے کی اجازت مسترد

 شخ رشید احمد کے بھتیجے کی لال حویلی کے باہر جلسے کی اجازت مسترد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی : راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے 6 فروری کو لال حویلی کے باہر سابق وزیر داخلہ شخ رشید احمد کے بھتیجے کے جلسے کی اجازت مسترد کر دی۔ 

ابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھتیجے نے ضلعی انتظامیہ سے لال حویلی کے باہر جلسے کی اجازت مانگی تھی جس پر ضلعی انتطامیہ نے اجازت نامہ منسوخ کرتے ہوئے شیخ راشد شفیق کو تحریری طور پرآگاہ کردیا.  ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا کہ سیکیوریٹی خطرات کے پیش نظر جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کی درخواست بھی مسترد کردی تھی۔