طیب سیف: اسلام آباد سے این اے 48 میں امیدواروں کو الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر نوٹس جاری کردیے گئے۔
مانیٹرنگ افسر نے 12 امیدواروں کو قوانین کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیے۔ امیدواروں کی جانب سے لہتراڑ روڈ ،ترامڑی ،کُری روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر غیر قانونی بینرز لگائے گئے۔ الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں میں آزاد امیدوار راجہ خرم نواز ، مصطفی نواز کھوکھر ، ن لیگ کے طارق فضل چوہدری، خاقان وحید خواجہ ، پیپلز پارٹی کے سبط الحسن ،جماعت اسلامی کے عبدالعزیز شامل ہیں۔
مانیٹرنگ آفیسر نے تمام امیدواروں کو نوٹس جاری کر کے وارننگ دے دی۔ مانیٹرنگ آفیسر کا کہنا ہے کہ تمام امیدوار خلاف ورزی کی وجہ پیش کرے اور اپنے غیر قانونی بینرز ہٹائے۔