میٹرک کا سالانہ امتحان:طلباء کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی

میٹرک کا سالانہ امتحان:طلباء کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)لاہور بورڈ کو مارچ میں ہونے والے میٹرک کا سالانہ امتحان کیلئے امتحانی سنٹرز کی قلت کا سامنا،لاہور بورڈ کے لارنس روڈ پر امتحانی سنٹرز ایک سال سے بند پڑے ہیں۔

لاہور بورڈ کی انتظامیہ کی بدانتظامی عروج پر ہے،ذرائع کے مطابق لاہور بورڈ کو 70 سے زائد امتحانی سنٹرز کی کمی کا سامنا ہے،طلباء کے امتحانی سنٹرز سکولوں اور کالجوں میں بنانے کے باوجود سنٹرز کی تعداد کم ہے۔

لارنس روڈ امتحانی سینٹرز میں ہزاروں طلباء امتحان دے سکتے ہیں تاہم لارنس روڈ امتحانی سنٹر میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنے دفاتر قائم کررکھے ہیں۔پنجاب یونیورسٹی نے بھی لاہور بورڈ کو اپنے امتحانی سنٹرز دینے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لارنس روڈ امتحانی مراکز کو استعمال نہ کیا گیا تو سالانہ امتحانات میں شدید بد انتظامی کا خطرہ ہے، اساتذہ کہتے ہیں کہ لاہور بورڈ کی انتظامیہ اپنے مفادات کے لئے طلباء کے مستقبل سے کھیل رہی ہے۔