ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی جیل بھرو تحریک کے اعلان پر مریم اورنگزیب کا ردعمل

عمران خان کی جیل بھرو تحریک کے اعلان پر مریم اورنگزیب کا ردعمل
کیپشن: Maryam Aurangzeb, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن ) کی سینئر رہنما  مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کوجیل بھرو نہیں ڈوب مرو تحریک کااعلان کرناچاہئیے۔ 

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2دن جیل میں رہ کر جن کی آنکھیں بھر آئیں وہ جیل بھروتحریک کیاچلائیں گے۔ اپوزیشن اور میڈیاکوجیلوں میں ڈالنے والاجیل بھروتحریک کااعلان کررہاہے۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان خود گھر میں چھپابیٹھاہے اور کارکنوں سے کہتاہے جیل بھروتحریک چلاؤ، جیل بھروتحریک میں قیادت سب سے پہلے گرفتاری دیتی ہے۔

  مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ کہ عمران خان نے ساری اپوزیشن اور صحافیوں کوجیل میں ڈالا، عوام مشکل میں ہیں توذمہ دار عمران خان ہے، عمران خان نے اپنے دور میں 25ہزار ارب کے قرضے لئے، عمران خان کے دور میں چینی اور آٹے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا، خواتین انگوٹھے لگا کر چینی  لیتی تھیں، عمران خان نے ملکی معیشت کوآئی ایم ایف کے حوالے کیا۔

Bilal Arshad

Content Writer