ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نسیم شاہ کو ڈی ایس پی کا عہدہ مل گیا

نسیم شاہ کو ڈی ایس پی کا عہدہ مل گیا
کیپشن: Naseem Shah
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ بلوچستان پولیس میں ڈی ایس پی بن گئے۔

کرکٹر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیرسگالی سفیر مقرر کرکے ڈی ایس پی کے رینک سے نوازا گیا ہے، انکا عہدہ اعزازی ہوگا۔آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  نسیم شاہ نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہے، نسیم شاہ نے محدود وسائل کے باوجود اپنا مقام بنایا۔عبدالخالق شیخ نے کہا کہ نسیم شاہ کو اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنا بلوچستان پولیس کیلئے اعزاز ہے، قومی ہیرو کی خدمات کو سراہتے ہوئے اعزاز دے رہے ہیں۔

قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار ڈیوٹی دیتے ہوئے نیند کی پرواہ نہیں کرتے، بچپن میں پولیس سے ڈرتا تھا۔نسیم شاہ کو ڈی ایس پی کا رینک لگانے کی تقریب میں اعلیٰ پولیس افسران اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر