ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محمد حفیظ نے کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

محمد حفیظ نے کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
کیپشن: Muhammad Hafeez
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ نے جامعہ کراچی میں داخلہ لے لیا۔

42 سالہ محمد حفیظ نے جامعہ کراچی کے ڈپارٹمنٹ  ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈاسپورٹس سائنسز (HPESS) میں داخلہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ وہ پروفیشنل کرکٹ کھیلنے کے باعث اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکے تھے جسے اب دوبارہ شروع کررہے ہیں۔ 

جمعہ 3 فروری کو محمد حفیظ نے وائس چانسلرجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے ملاقات کی، اس ملاقات میں شعبہ  ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز کے صدر پروفیسرڈاکٹر باسط انصاری بھی موجود تھے۔محمد حفیظ نے کہا کہ وہ ملک کی سب سے بڑی پبلک سیکٹر یونیورسٹی کا حصہ بن کر بہت خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ HPESS میں داخلہ  اعلیٰ تعلیم کے حصول کے ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں ان کی مدد کرے گا۔

دوسری جانب جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے محمد حفیظ کے داخلے کا  خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سابق کپتان کے کرکٹ کے تجربے سے طلبہ بہت کچھ سیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو بھی کھیلوں میں حصہ لینا چاہیے کیونکہ یہ ذہنی اور جسمانی نشوونما کے لیے ضروری ہے، لوگوں کو کسی کی کامیابی سے حسد کرنے کے بجائے مقابلے کے جذبے سے سیکھنا چاہیے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر