ویب ڈیسک:وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا، پاکستان 24 ویں بڑی معیشت تھی جسے عمران خان نے 47 ویں نمبر پر پہنچا دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں امن و امان اور سیاسی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی۔
Irresponsible tweet of @imrankhanPTI is designed only to damage the country’s security situation and vitiare the political atmosphere. His destruction of Pak Economy from World’s 24th largest to 47th in 2022 speaks volumes of bad governance, incompetence, unprecedented debt…1/4 https://t.co/uLluQ3b2tN
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) February 4, 2023
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا، پاکستان 24 ویں بڑی معیشت تھی جسے عمران خان نے 47 ویں نمبر پر پہنچا دیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی اور بلند ترین قرضوں کے باعث ملکی معیشت کو نقصان ہوا، ہرکوئی جانتا ہے کہ عمران خان خود غرض شخص ہے۔
وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی نااہلی کے باعث مہنگائی بڑھی اور عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا۔