ویب ڈیسک: تحریک انصاف نے وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت ٹھکرا دی، اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئی، آل پارٹیز کانفرنس میں آنے سے بھی صاف انکار کردیا۔
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پیغام آیا کہ تحریک انصاف آل پارٹیز کانفرنس کا حصہ بن جائے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف دعوت آتی ہے کہ چیلنجز پر سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے، دوسری طرف پرچوں کا سلسلہ جاری ہے، یہ متضاد چیزیں ہیں۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اے پی سی کا ایجنڈا تو بتائیں وہ چاہتے کیا ہیں؟ کیا ہم ان کی ناکامیوں پر مہر لگانے جائیں؟واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 7 فروری کو اسلام آباد میں کُل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) بلا ئی ہے، جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔
وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو گزشتہ روز ہونے والے اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں بھی شرکت کی دعوت دی تھی۔