ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی طرف سے ملنے والی ایک ارب ڈالر کی امداد کے اثرات سامنے آنے لگے، روپے کی قدر 1 روپے 4 پیسے بحال ہو گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 4 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ڈالر کی قیمت کم ہونے کے بعد قیمت 175 روپے 52 پیسے سے کم ہو کر 174 روپے 48 پیسے ہو گئی ہے۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 70 پیسے سستا ہو گیا اور نئی قیمت 176روپے 10پیسے ہو گئی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/8mdHQB3NXp pic.twitter.com/XKVchDvYGO
— SBP (@StateBank_Pak) February 4, 2022