گاجر کے ان گنت فوائد جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

 Amazing benefits of carrot
کیپشن: Amazing benefits of carrot
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گاجر بے شمار وٹامنز، منرلز، اور غذائی فائبر کیساتھ ساتھ اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیوں کی حامل ہے اور اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیاں ہمارے جسم کے سیلز کو خراب ہونے سے بچاتی ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق گاجر میں موجود کھارے  اجزا خون کو صاف کرتے ہیں۔ یہ پورے جسم کی نشوونما کرتے ہیں اور گاجر بدن میں تیزابیت اور کھار کا توازن برقرار رکھنے کا ذریعہ بھی ہے۔گاجر چبا کر کھانے سے دانتوں کے امراض سے بھی بچا جاسکتا ہے۔ کھانا کھانے کے بعد اگر ایک گاجر چبا کر کھائی جائے تو منہ میں خوراک کے ذریعے پہنچنے والے بعض مضر جراثیم ختم ہو جاتے ہیں۔

گاجر میں بیٹا کیروٹین کی بڑی مقدار شامل ہوتی ہے ، یہ کیمیا ہماری آنکھوں کو توانا رکھنے میں انتہائی اہم ہیں خاص طور پر یہ آنکھوں کو سُورج کی تیز روشنی جذب کرنے صلاحیت عطا کرتا ہے اور تیز روشنی کے اثرات سے آنکھوں کو محفوظ رکھتا ہے۔

گاجر میں موجود پوٹاشیم اور فائبر بڑھے ہُوئے بلڈ پریشر کے لیے انتہائی مفید ہیں اور ماہرین کے مُطابق دل کی بیماریوں میں مُبتلا افراد کے لیے کم سوڈیم والے کھانے اور زیادہ پوٹاشیم والے کھانے انتہائی مُفید ثابت ہوتے ہیں کیونکہ پوٹاشیم دل میں خون لیجانے والی رگوں کو آرام پہنچاتی ہے۔

گاجر میں اینٹی آکسائیڈینٹ خوبیاں ہوتی ہیں خاص طور پر یہ اینٹی آکسائیڈینٹ وٹامن سی سے بھرپور غذا ہے اور وٹامن سی جہاں ہمارے جسم کو اور بہت سے مہلک بیماریوں سے بچاتا ہے وہاں یہ ہماری قوت مدافعت کو طاقتور بناتا ہے اور ہمارے جسم میں بیماریوں سے لڑنے کی قوت پیدا کرتا ہے۔

گاجر میٹھی ہوتی ہے مگر اس میں موجود فائبر اور کاربوہائیڈریٹس اس کی شوگر کو خون میں تیزی سے شامل نہیں ہونے دیتے اور یہی وجہ ہے کے گاجر کا شُمار اُن سبزیوں میں ہوتا ہے جن کا گلیسمک انڈیکس کم ہے  چنانچہ یہ ٹائپ 2 کی ذیابطیس کے مریضوں کے لیے بہترین سبزی ہے۔

فائبر نظام انہضام کو بہتر بنانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا اور گاجر فائبر سے بھرپوُر ہوتی ہے جس کا فائبر خوراک کو ہضم کرنے اور فُضلے کو خارج کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے اور ایسے کھانے جن میں فائبر کی مقدار زیادہ ہو ہمارے آنتوں کے لیے انتہائی مُفید ہیں اور یہ ہمیں کولن کینسر یعنی آنتوں کے سرطان سے محفوظ رکھتے ہیں۔