ملائشیا کے سابق صدر ڈاکٹرمہاتیر محمد کی صحت میں بہتری

 ملائشیا کے سابق صدر ڈاکٹرمہاتیر محمد کی صحت میں بہتری
کیپشن: Mahathir Mohamad
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملائشیا کے سابق صدر ڈاکٹرمہاتیر محمد روبصحت ہونے لگے، نیشنل ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹرز نے احتیاط کی ہدایت کی ہے۔
 رپورٹ کے مطابق سابق ملائیشین صدر ڈاکٹرمہاتیر محمد ڈاکٹرز کی اجازت کے بعد دو روز قبل اسپتال سے اپنے گھر منتقل  ہوچکے ہیں۔ ان کی بحالی صحت کی رفتار قدرے کم ہے ڈاکٹرز نے انہیں روزانہ فزیو تھراپی اور مزید علاج  کے لئے اسپتال آنے کی ہدایت کی ہے  جبکہ ملاقاتیوں پر پابندی عائد کی ہے۔

 ڈاکٹر مہاتیر محمد اور ان کی اہلیہ نے دوران بیماری اور اب تک عیادت کے لئے موصول ہونے والے پیغامات، کارڈز اور دعاؤں کے لئے دوستوں ، خاندان اور عوام کا دلی شکریہ ادا کیا ہے ۔ یاد رہے کہ   5  جنوری کو  96 سالہ مہاتیر محمد کو دل میں تکلیف کے باعث  تشویشناک  حالت  میں  دارالحکومت کوالالمپور میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں منتقل کیا گیا تھا۔  جہاں ان کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی اور ایک چھوٹی سی سرجری بھی کی گئی تھی۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر