نوشکی میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن بلال شہید سپردخاک

Shaheed Captain Dr Bilal Khalil
کیپشن: Shaheed Captain Dr Bilal
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص بیگ: شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔۔نوشکی میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے فیصل آباد کے سپوت کیپٹن بلال شہید ہوئے۔ نماز جنازہ قائم سائیں جنازگاہ میں ادا, فوجی اور سول افسران سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی. 

بلوچستان کے علاقہ نوشکی میں دہشتگردوں کے ساتھ جواں مردی سے لڑتے فیصل آباد کے سپوت کیپٹن ڈاکٹر بلال نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید کی نماز جنازہ قائم سائیں جنازگاہ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں فوجی افسران نے شرکت کی۔

نماز جنازہ میں ایم پی اے ظفر اقبال ناگرہ، کمشنر زاہد حسین،ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اورسی پی او غلام مبشر میکن شریک ہوئے۔ ایس ایس پی آپریشن عبداللہ لک،سی ٹی او تنویر احمد ملک اوراسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف بھی شریک ہوئے جبکہ ایم این اے راجہ ریاض احمد ، رہنما پی ٹی آئی میاں نبیل، سیاسی، مذہبی، کاروباری، سماجی افراد سمیت سینکڑوں افراد نے بھی شرکت کی۔

شہید کو سینکڑوں افراد کی موجودگی میں قائم سائیں قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، فوجی دستہ نے چیف آف آرمی سٹاف سمیت اعلیٰ ملکی قیادت کی جانب سے شہید کی قبر پر گلدستے چڑھائے۔ شہید کیپٹن بلال نے سوگواران میں والد، دو بھائی اور ایک بہن کو چھوڑا ہے۔ 

بلال شہید نے سوشل میڈیا ایپلی کیشن انسٹاگرام پر ایک سٹوری بھی لگائی تھی جس میں انہوں نے اپنے دوست احباب سے درود پاکﷺ پڑھنے کی تلقین کی تھی۔