لاہور پارکنگ کمپنی بند؟

Lahore Parking Company closed
کیپشن: Lahore Parking Company
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: محکمہ خزانہ نے لاہور پارکنگ کمپنی کو بند کرنے کی سمری منظور کر دی۔ اب یہ سمری مزید حتمی منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے پاس بھیج دی گئی ہے۔ 
لاہور پارکنگ کمپنی کو ناقص کارکردگی کی بنا پر بند کیا جا رہا ہے۔ اب لاہور پارکنگ کمپنی کا نظام میٹروپولیٹن کارپوریشن کے پاس چلا جائے گا۔ لاہور پارکنگ کمپنی کے ملازمین بلدیہ لاہور کو رپورٹ کریں گے۔

 یاد رہے لاہور پارکنگ کمپنی نے گزشتہ دو سال کے دوران بلدیہ عظمی لاہور کے خزانے میں ایک روپیہ بھی جمع  کروانے میں ناکام رہی ہے جبکہ اس نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو 35 کروڑ روپے ادا کرنا تھے۔ بلدیہ عظمیٰ لاہور نے لاہور پارکنگ کمپنی کے مستقبل کے حوالے سے 22 نکاتی سمری منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ارسال  کی۔

جس میں وزیربلدیات، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری بلدیات اور ڈپٹی کمشنر لاہور نے پارکنگ کمپنی کو بند کرنے کی سفارش کی تھی۔ تاہم معاملے کا حتمی  فیصلہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی منظوری سے مشروط ہے۔ لاہور پارکنگ کمپنی کے خلاف بے ضابطگیوں، اہداف پورا نہ کرنے اور بزنس پلان پر عمل درآمد نہ ہونے کی شکایات ہیں۔