ویب ڈیسک: بالی وڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن نے اپنے ماں باپ کی آخری نشانی دہلی میں واقع آبائی گھر 23 کروڑ روپے میں بیچ دیا۔ بہت پرانا ہے گرا کر نیا بنائیں گے، نئے مالک کا اعلان۔
رپورٹ کے مطابق دہلی کے علاقے گل مہرپارک میں واقع ’سوپان‘ نامی گھر کی رجسٹری ان کی والدہ تیجی بچن کے نام پر تھی۔ اب اس گھر کے نئے مالک نیزون گروپ آف کمپنیز کے سی ای او اونی بدر ہیں۔ اونی بدر کی اپنی رہائش گاہ بھی سوپان کے قریب ہی واقع ہے تاہم وہ امیتابھ بچن کے تیس سال پرانے دوست ہیں۔
امیتابھ بچن اپنی اہلیہ جیا بچن، بیٹے ابھیشک بچن، بہو ایشوریہ رائے بچن اور پوتی آرادھیا کے ہمراہ ممبئی میں رہائش پذیر ہیں۔ وہ ایک ہی گھر میں رہتے ہیں جسے ’جلسہ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ان کی ممبئی میں کئی پراپرٹیز ہیں جبکہ اپنے آبائی شہر الہٰ آباد میں بھی اپنا آبائی گھر اور دبئی میں بھی ایک کوٹھی ہے۔
امیتابھ بچن کی اگلی فلم ’جھنڈ‘ چار مارچ کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔