دورانِ ٹریننگ سپیشل الائونس نہ ملنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

دورانِ ٹریننگ سپیشل الائونس نہ ملنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
کیپشن: Lahore High Court
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: سی ٹی ڈی اہلکاروں کو دورانِ ٹریننگ سپیشل الاؤنس نہ ملنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ عدالت نے چیف سیکرٹری، آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محمد فائق سمیت دیگر اہلکاروں کی خواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے حافظ نعیم ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ بھرتی کے اخبار اشتہار میں چون ہزار پانچ سو روپے کے سپیشل الاؤنس کا ذکر کیا گیا،تقررناموں میں بھی تنخواہ کے علاوہ سپیشل الاؤنس کا ذکر ہے، چھ ماہ کی تربیت کے دوران سپیشل الائونس نہیں دیا گیا، درخواست گزاروں کی جانب سے عدالت سے سپیشل الاؤنس دینے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔