جنید ریاض: اساتذہ کی اے سی آرز آن لائن جمع کروانے کی تاریخ میں 15 فروری تک توسیع، 3 لاکھ 48 ہزار اساتذہ اے سی آرز جمع کرواچکے ہیں۔
سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی اے سی آرز جمع کروانے کی تاریخ میں 15 فروری تک توسیع کی گئی ہے۔ پچیس ہزار 449 اساتذہ نے ابھی تک اے سی آرز جمع نہیں کروائی ہیں۔ تاریخ میں توسیع کے بعد اب اساتذہ اپنی اے سی آرز آسانی سے آن لائن جمع کرواسکیں گے۔ اے سی آر میں غلطیاں بھی 15 فروری تک درست کی جاسکیں گی۔