حسن خالد: ون ویلر ٹک ٹاکر شاہنواز عرف چھوٹا بچہ گرفتار، ملزم شہر کی شاہراہوں پر لڑکیوں کے ساتھ خطرناک ون ویلنگ کرتا تھا۔
تفصیلات کے مطابق شفیق آباد ڈولفن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان روڈ پر ون ویلنگ کر رہے تھے، ڈولفن کو دیکھ کر موقع سے فرار ہوگئے، اہل علاقہ نے ون ویلر کی گرفتاری پر ڈولفن ٹیم سے شدید مزاحمت کی۔
ترجمان ڈی آئی آپریشنز کے مطابق ملزم نے خواتین کے ساتھ اپنی متعدد ویڈیوز یوٹیوب پر اپ لوڈ کر رکھی ہیں، مقدمہ درج کرکے تھانہ شفیق آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزم کی ون ویلنگ کی متعدد ویڈیوز وائرل ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیا تھا۔