مہلک وائرس نے مزید 48 افراد کی جان لے لی

Corona Virus in Pakistan
کیپشن: Corona Virus
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک بھر میں کورونا کے وار تیز،  مزید 48 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کیسز کی مثبت شرح 9 اعشاریہ 94 فیصد پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں 64 ہزار 121 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں 6 ہزار 377 مثبت نکلے. اس وقت 1 ہزار 618 افراد اسپتالوں میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔

لاہور مین گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس مزید 8 قیمتی زندگیاں نگل گیا جبکہ 1076 مزید کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں بھی 24 گھنٹے میں کورونا سے 8مریض انتقال کرگئے۔ جان کی بازی ہارنےو الوں کی تعداد 6 ہزار 31 ہوگئی۔ ایک دن میں 11ہزار 919 نئے ٹیسٹ کیے گئے، کورونا وائرس سے مزید 1258 افراد متاثر ہوئے۔

حیدرآباد میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید دو مریض دم توڑ گئے جبکہ تعداد 632 ہوگئی۔ مثبت کیسز کی شرح 16 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایکٹیو  کیسز  کی تعداد 2866 ہوگئی۔محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 312 کیسز رپورٹ ہوئے۔

جہلم میں کورونا کے مزید 25مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ 8 اسٹوڈنٹس اور ایک  ٹیچر میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد دو تعلیمی اداروں کو 5 روز کے لیے بند کردیا گیا، کورونا کی وجہ سے بند ہونے والے اسکولوں کی تعداد 8ہوگئی۔