سٹی 42: معروف بالی وڈ اداکار سنجے دت کینسر سے مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں۔
بالی وڈ فلمساز اور سنجے کے دوست راہول مترا کا کہنا ہے کہ سنجے دت کی حالیہ تمام رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ بالکل ' کینسر فری' ہوگئے ہیں۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ کینسر کی تصدیق کے بعد کال پر سنجے سے کی گئی پہلی گفتگو نہیں بھول سکتے، میں نے کہا کہ وعدہ کرو کہ تم کینسر کو شکست دو گے اور اس نے وعدہ بھی کیا۔راہول مترا کے مطابق سنجو نے انہیں تلقین کی کہ وہ ایک دوست کے طور پر خود کو مضبوط رکھیں، سنجو ایک چٹان ہے اور وہ کینسر سے نجات کے لیے مکمل طور پر پر عزم تھا۔
خیال رہے کہسنجے دت نے گذشتہ سال ستمبر میں ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو اطلاع دی تھی کہ وہ طبی مسائل کی وجہ سے سوشل میڈیا اور اپنے کام سے کچھ وقفہ لے رہے ہیں۔سنجے دت کی جانب سے بریک لینے کے اعلان کے بعد ان کی بیماری پر قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں اور بھارتی میڈیا نے اداکار کے قریبی ذرائع کا حوالہ دے کر ان کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر دی تھی تاہم سنجے دت یا ان کے اہلخانہ نے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی تھی۔
بعدازاں بھارتی اداکار نے خود کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی اور انہوں انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو پیغام دیا تھا کہ وہ جلد بیماری کو شکست دینے کا عزم رکھتے ہیں جس کے بعد اکتوبر میں ان کے دوست نے بیان میں کہا تھا کہ سنجو کینسر سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔