سٹی 42: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کے پول میں ایک بار پھر سے پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو شکست ہوئی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے ٹوئٹر پر بہترین کوَور ڈرائیو والے بلے بازوں کا عوامی پول کروایا گیا۔دنیا بھرکے کرکٹ مداحوں کے مطابق قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے بہتر کوور ڈرائیو کھیلتے ہیں.
بابراعظم کو سوشل میڈیا پرکرکٹ مداحوں سے 46 فیصد اور کوہلی کو 45.9 فیصد ووٹ ملے۔ نیوزی لینڈ کےکپتان کین ولیمسن کو صرف 7 اعشاریہ 1 فیصد اور انگلینڈ کے جو روٹ کو ایک اعشاریہ ایک فیصد ووٹ ملے۔
پول میں دنیا بھر سے 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا اور بابر اعظم فاتح ٹہرے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بہترین کپتان کے مقابلے میں بھی عمران خان کو کوہلی سے زیادہ ووٹس ملے تھے۔
Who is this generation's cover drive ????? pic.twitter.com/Ka9Cs2UlmK
— ICC (@ICC) February 3, 2021
Who get's your vote?
— ICC (@ICC) February 3, 2021
Reply with your answer if you have another player in mind ????