صارفین لیسکو کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گئے

صارفین لیسکو کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا: لیسکو نے نیٹ میٹرنگ منصوبے کو یکسر نظرانداز کر دیا، کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والے تین سو سے زائد صارفین سولر سسٹم سے بجلی بنا کر کمپنی کو فروخت نہ کر سکے۔ 

تفصیلات کے مطابق سولر پینلز کی مدد سے بجلی بنانے والے صارفین کو ریلیف نہیں دیا جا سکا جبکہ کمپنی میں تین سو سے زائد صارفین کی نیٹ میٹرنگ منصوبے کے تحت بلنگ بھی نہ کی جا سکی، جس کی وجہ سے صارفین کے سولر پینلز کے یونٹس کی ادائیگی بھی نہ کی جا سکی۔

 کمپنی نے صارفین کو نیٹ میٹرنگ کے تحت بائی ڈائریکشنل میٹرز کی تنصیب کر کے خاموشی اختیار کر لی ہے۔ ایم سی او فیڈ نہ ہونے کی وجہ سے صارفین لیسکو کو بجلی فروخت نہیں کر سکے۔

ذرائع کے مطابق شعبہ کمرشل کی جانب سے بلنگ کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ نہ کرنے کی وجہ سے صارفین لیسکو کو بجلی فروخت کرنے میں ناکام رہے۔