ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک اور آفریدی پی ایس ایل کا حصہ بن گیا

ایک اور آفریدی پی ایس ایل کا حصہ بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: نوجوان آل راؤنڈر عباس آفریدی کراچی کنگز کا حصہ بن گئے۔ 

کراچی کنگز نے ڈرافٹنگ کے موقع پر 18ویں کھلاڑی کا انتخاب نہیں کیا تھا، اب کراچی کنگز نے 18 ویں کھلاڑی کے طور پر عباس آفریدی کا انتخاب کیا۔ عباس آفریدی انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان اسکواڈ کا حصہ تھے۔

دوسری جانب حکومت نے پی ایس ایل میں میں شائقین کو سٹیڈیم جاکر میچز دیکھنے کی اجازت دیدی ہے۔ پی ایس ایل کے دوران 20 فی صد شائقین کو سٹیڈیم جاکر میچز دیکھنے کی اجازت ہوگی۔ پی سی بی کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں 5500 جبکہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں 7500 شائقین میچز دیکھیں گے۔

 چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دینے کے فیصلے کو خوش آئند قراردیا ہے۔عوامی حلقوں نے موجودہ صورتحال میں شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دیئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔