سٹی 42: رواں سال یوم یکجہتی کشمیر کی سرکاری چھٹی کےساتھ وفاقی محکموں کے ملازمین تین چھٹیاں گزاریں گے.
تفصیلات کے مطابق 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے کل بروز جمعہ عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔بروز جمعہ عام تعطیل ہونے کے باعث ہفتہ اور اتوار کو بھی تعطیل ہونے سے وفاقی محکموں کے ملازمین کل تین چھٹیاں انجوائے کریں گے۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں کل عام تعطیل ہوگی، لاہور ہائیکورٹ اس کے علاقائی بیجز اور صوبہ بھر کی ماتحت عدالتیں 5 فروری کو یوم کشمیر کے باعث بند رہیں گے۔ یوم کشمیر کے موقع پر عدالتی تعطیل لاہور ہائیکوررٹ کی سالانہ چھٹیوں کے کلینڈر میں شامل ہے لایور ہائیکورٹ بار نے پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کی عدالتی چھٹی بارے وکلاء کو بذریعہ نوٹس بھی آگاہ کردیا۔