کھابوں کے شوقین لاہورئیے ہوجائیں ہوشیار، کینسر پھیلنے کا خدشہ

کھابوں کے شوقین لاہورئیے ہوجائیں ہوشیار، کینسر پھیلنے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کینسر سپیشلسٹ ڈاکٹر حسن پرویز نے لاہوریوں کو خبر دار کردیا، فاسٹ فوڈ سے پرہیز اور گھر کے کھانوں کا مشورہ، ان کا کہنا ہے کہ کم عمر شہریوں میں چھاتی اور پھیپھڑوں کا کینسر تیزی سے پھیل رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں کینسر کا مرض روز بہ روز بڑھ رہا ہے۔ کینسر کے عالمی دن کے موقع پر ماہر امراض سرطان ڈاکٹر حسن پرویز کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک میں کینسر زیادہ عمر کے افراد میں پھیلتا ہے جبکہ پاکستان اور بالخصوص لاہور میں کینسر کا مرض کم عمر شہریوں میں تیزی سے پھیلتا چلا جارہا ہے۔ شہر میں پھیپھڑوں کا کینسر، چھاتی کا کینسر، کولن کینسر اور لیوکیمیا لوفومیہ کینسر کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

ڈاکٹر حسن پرویز کا کہنا تھا کہ کھابوں کے شوقین لاہورئیے گھر کے کھانے کو ترجیح دیں، باہر کا کھانے سے کینسر سمیت دیگر امراض کے پھیلنے کا خدشہ رہتا ہے جبکہ شہر کی آلودہ فضا بھی پھیپھڑوں کے کینسر کی بڑی وجہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کھانے پینے کے ساتھ ورزش کرنا نہایت اہم ہے۔ گوشت کے شوقین لاہوریوں کو سبزیاں بھی شوق سے کھانی چاہیئے کیونکہ سبزیاں کم کھانے سے قبض پیدا ہوتی ہے جس سے معدے کا کینسر ہوتا ہے۔