زین مدنی: گلوکار بلال سعید کی لڑکے اور لڑکی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگلوکار بلال سعید کی لڑکے اور لڑکی پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ گلوکار بلال سعید اور ان کے بھائی کے درمیان جھگڑا دس جنوری کو سندر تھانے کے علاقے میں ہوا، ڈولفن پولیس کی موجودگی میں بلال سعید کا اپنے بھائی اور ایک خاتون سے جھگڑا ہوا۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلال سعید لڑکے اور لڑکی کو گھونسوں اور لاتوں سے ماررہے ہیں جبکہ ڈولفن اہلکار بیچ بچاؤ کرواتے رہے۔
پولیس کے مطابق بلال سعید نے اپنے بھائی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست بھی دی تھی۔ فریقین کے مابین صلح ہونے پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ بلال سعید کے منیجر مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتے۔
Bilal Saeed how the HELL did you KICK a “WOMAN”!? Who gave you the right to BEAT a WOMAN? DISGUSTING! Shame on you! pic.twitter.com/ojUBKglWYp
— Saad Kaiser (@TheSaadKaiser) February 4, 2021