ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچوں سے زیادتی کرنیوالوں کی نگرانی ہوگی، 832 ملزموں کا ڈیٹا بکس تیار

بچوں سے زیادتی کرنیوالوں کی نگرانی ہوگی، 832 ملزموں کا ڈیٹا بکس تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کوئنز روڈ (علی ساہی) بچوں و بچیوں کیساتھ زیادتی اور بدفعلی کے کیسز کے ملزموں پر کڑی نظر رکھی جائے گی، لاہور کے 832 سمیت پنجاب بھر کے 97 سو سے زائد ملزموں کا ڈیٹا تیار کرلیا گیا، کیسز میں متعلقہ علاقہ میں نامعلوم ملزموں کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کم عمر بچے اور بچیوں کیساتھ زیادتی کرنے والے سابق ملزموں کا پولیس نے ڈیٹا مرتب کرلیا، کیسز میں نامزد اور ضمانت پر رہا ہونے والے لاہور کے 832 سمیت صوبہ بھر سے 9 ہزار 760 افراد کی فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں اور تمام ڈیٹا سافٹ وئیر میں اپ لوڈ کر دیا گیا، سسٹم میں ایسے تمام افراد کا تمام ڈیٹا، علاقہ اور دیگر شناختی کوائف بھی شامل کیے گئے ہیں، ایسے ملزموں کے بینک اکائونٹ، نقل وحرکت و شناختی کوائف کے اندراج سمیت ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کرانے پر متعلقہ تھانے کو ایس ایم ایس سے آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ علاقہ تبدیل کرنے پر کرایہ نامہ کے اندراج پر ریکارڈ بارے متعلقہ تھانے کو آگاہ کیا جائے گا، متعلقہ علاقے میں ایسا نامعلوم مقدمہ درج ہونے پر پوچھ گچھ کی جائے گی اور شامل تفتیش کیا جائے گا، اس سے ایک تو پولیس کی ملزموں پر نظر رہے گی، دوسرا ایسے کیسز کی تعداد میں کمی لائی جاسکے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer