اورنج ٹرین کے کرائے میں کمی کی تجویز

 اورنج ٹرین کے کرائے میں کمی کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: اورنج ٹرین پر سفر کرنے والوں کی تعداد میں کمی سے ٹرین کا خسارہ بڑھنے لگا  اورنج ٹرین میں مسافروں کی تعداد میں کمی کے بعد , ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حکام نے ٹرین کے کرایے میں 10 روپے کم کرنے کی تجویز دے دی ۔

اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر روزانہ کی بنیاد پر مسافروں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے جس میں ایک وجہ کورونا وائرس اور نجی ٹرانسپورٹ ہے۔زرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے وزیر اعلی کے مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ کو مختلف پہلوں پر بریفنگ دی جس میں ایک ایجنڈا اورنج لائن ٹرین بھی تھا ۔

ڈاکٹر سلمان شاہ کو دی جانے والی بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ اورنج ٹرین کے کراے میں 10 روپے کمی ہونی چاہیے ۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اورنج لائن ٹرین پر مسافروں کی تعداد بڑھنے کی بجائے کم ہورہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر مسافروں کے طے کردہ اہداف حاصل نہیں ہو پارہے ۔جس پر ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے اورنج ٹرین کا کرایا 40 سے 30 روپے کرنے کی تجویز دی ہے۔

زرائع نے بتایا ہے کہ یہ ایک تجویز ہے لیکن اس تجویز سے وزیر اعلی پنجاب کو ضرور آگاہ کرکے کرایے میں کمی کی منظوری کی جائے گی ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer