ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر 390 مقدمات کا فیصلہ کیا

ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر 390 مقدمات کا فیصلہ کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور سمیت ملک بھر کی 454 ماڈل کورٹس کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی، مجموعی طور پر 390 مقدمات کا فیصلہ کیا۔ 8مجرمان کو سزاےموت 15کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔
ڈی جی مانیٹرنگ ماڈل کورٹس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر نے ججز کی کارکردگی رپورٹ جاری کی، جس کے مطابق 177 ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے26اور منشیات کے69مقدمات یعنی95مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔تمام عدالتوں نے کل519گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔

پنجاب میں قتل کے8اور منشیات کے38 مقدمات کا فیصلہ ہوا۔8مجرمان کوسزاےموت 15کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر21 مجرمان کو کل36سال27ماہ 47 دن قید اور4208000روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔ 123سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر 164دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کر دیے۔

154 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے131مقدمات کے فیصلے کر دیے۔ تمام عدالتوں نے482گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔مجموعی طور پر37مجرمان کو 56سال،6ماہ اور 2 دن قید اور 1440012روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔