ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پروفیسرز سرکاری سکالرشپس لے کر مفرور

پروفیسرز سرکاری سکالرشپس لے کر مفرور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) پنجاب یونیورسٹی کے 5 پروفیسرز سرکاری سکالرشپس لے کر مفرور، بھگوڑے اساتذہ کا معاملہ نیب پہنچ گیا، نیب نے اساتذہ کے خلاف کارروائی کے لئے ایچ ای سی کو ہدایات جاری کردیں۔
پنجاب یونیورسٹی کے اسٹنٹ پروفیسر جی آئی ایس سنٹر محمد نواز، کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اسٹنٹ پروفیسر جویریہ اقبال، انسٹی ٹیوٹ آف ایڈ منسٹریٹو سائینسز کی لیکچرار سمعیہ محمود، انسٹی ٹیوٹ آف ایڈ منسٹریٹو سائینسز کی لیکچرار ڈاکٹر سیماب فاروقی اورانسٹی ٹیوٹ آف بزنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی لیکچرار فرحین بتول مفرور اساتذہ کی فہرست میں شامل ہیں۔

مذکورہ اساتذہ سرکاری سکالرشپس پر بیرون ملک گئے تھے لیکن طویل عرصے سے مذکورہ اساتذہ واپس نہیں آئے اور نہ یونیورسٹی سے رابطے کوئی رابطہ کیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer