ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ مہوش حیات کی وضاحت

اداکارہ مہوش حیات کی وضاحت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:اداکارہ مہوش حیات نے پاکستان سپر لیگ  کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں پر وضاحت کردی۔

اداکارہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ میں میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے حوالے سے وضاحت کرتی ہوں اور اس بات کی تصدیق کرتی ہوں کہ بدقسمتی سے میں اس سال پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب میں کوئی گانا یا پرفارمنس نہیں کروں گی۔آپ سب کی جانب سے ملنے والے پیار کے لیے بہت شکریہ، آئیے ہم سب پی ایس ایل سے لطف اندوز ہوں۔

 گزشتہ دنوں سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اداکارہ مہوش حیات پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی جس کی اداکارہ نے  ایک ٹوئٹ کے ذریعے وضاحت کی ہے۔

 
 
 


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer